کراچی۔ 04 ستمبر (اے پی پی):ڈاکس پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 2مبینہ ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 54 گرام کرسٹال اورموٹر سائیکل برآمد کرلی۔پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں نعمت اللہ عرف محمد علی اوربوالکلام ولد منیرشامل ہیں۔
دوسری جانب نادرن بائی پاس عباس کٹ کے قریب گلشن معمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمزمیں ملوث ملزم محسن خان ولد آیاز خان کو گرفتارکرکے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور موٹرسائیکل برآمدکرلی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔