منشیات فروشی ودیگر جرائم میں ملوث 28اشتہا ریو ں سمیت42جرائم پیشہ عناصر گرفتار

155
Criminal arrested
Criminal arrested

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف ”نشہ!اب نہیں ”تحریک اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے،ان احکامات کی روشنی میں پولیس ٹیموں نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران منشیات فروشی و دیگر جرائم میں ملوث28اشتہا ریو ں سمیت42جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا۔ تھا نہ تر نو ل پولیس نے ملزم ایا ز خا ن کو گر فتار کرکے اس کے قبضہ سے 1,220گر ام ہیر وئن برآمد کرلی۔

تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے ملزم اقبال احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 525گر ام ہیر وئن ، تھا نہ کھنہ پولیس نے ملزم داؤ گل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 150گر ام آ ئس اور ایک عدد خنجر ، تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے ملزم عامر مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 30لیٹر شراب ، تھا نہ بہا رہ کہو پولیس نے ملزم محمد ضمیر عبا س کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 570گر ام ہیر وئن ، تھا نہ بنی گا لہ پولیس نے ملزم زاہد خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 520گر ام ہیر وئن ، تھا نہ نیلور پولیس نے ملزم افراز احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1,250گر ام ہیر وئن ، تھا نہ آبپا رہ پولیس نے ملزم نعما ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول ، تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے ملزم محمد ذیشان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول ، تھا نہ سمبل پولیس نے دو ملزمان سمیع اللہ اور ادریس کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول اور ایک عدد خنجر، تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے ملزم عیسیٰ خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد نا ئن ایم ایم پستول ، تھا نہ کھنہ پولیس نے دو ملزمان عمران خا ن اور محمد حسین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو عدد تیس بور پستول برآمد کرلیے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی جبکہ مجرمان اشتہا ری وعدالتی مفروران اور سابقہ ریکار ڈ یا فتہ مجرمان کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نیوالی خصوصی مہم کے دوران28مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی۔

ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناؤنے کاروبار اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہری منشیات فروشی اور کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15-یا ”آئی سی ٹی ”15-ایپ پرفوری اطلاع دیں۔