چیچہ وطنی۔ 13 ستمبر (اے پی پی):چیچہ وطنی میں پولیس نے منشیات فروشی کیخلاف کارروائیوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق شاہکوٹ اور صدر کے علاقوں میں چھاپوں کے دوران 20لٹر دیسی شراب اور2کلوگرام چرس برآمد کرلی اور تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔