منشیات فروش گرفتار،ایک کلو گرام سے زائد منشیات برآمد

144
Criminal arrested
Criminal arrested

سرگودھا۔25اگست (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے ایک کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کر لی ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پرتھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اُسامہ کو گرفتارکر لیا۔

گرفتار ملزم کے قبضہ سے 1 کلو 120 گرام چرس برآمدکر لی گئی ہے۔ایس ایچ اوتھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر طارق عرفان کے مطابق ملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، مزید تفتیش جاری ہے۔