منشیات مقدمہ میں مجرم کو پانچ سال قید اور جرمانے کی سزا

72
ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے حرابہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تینوں مجرمان کو عمر قید اورجرمانہ کی سزائیں سنا دیں

ملتان۔ 01 نومبر (اے پی پی):منشیات مقدمہ میں مجرم کو پانچ سال قید اور جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج ملتان کی عدالت نے ٹرائل مکمل ہونے پر منشیات مقدمے کا فیصلہ سنا دیا

معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد وقاص ولد محمد منظور کو پانچ سال قید اور 40ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو مجرم کو مزید تین ماہ قید بھگتنا ہو گی۔

سال 2024ء میں تھانہ کپ پولیس نے ملزم محمد وقاص سے 590 گرام چرس برآمد کی تھی،جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،پولیس تھانہ کپ نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا،جس پر معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد وقاص کو پانچ سال قید اور 40 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔