منشیات مقدمہ میں مجرم کو 10 سال قید اور جرمانہ کی سزا

ملتان کی سیشن عدالت نے منشیات مقدمہ میں مجرم کو 10 سال قید اور جرمانہ کی سزا سنا کا حکم دیدیا

ملتان۔ 20 جون (اے پی پی):ملتان کی سیشن عدالت نے منشیات مقدمہ میں مجرم کو 10 سال قید اور جرمانہ کی سزا سنا کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر منشیات مقدمے کا فیصلہ سنایا۔معزز جج نے جرم ثابت ہونے پرمجرم عبدالرؤف کو10 سال قید اورایک لاکھ 25ہزارروپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیتے ہوئے فیصلے میں قرار دیا کہ اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو مجرم کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی۔سال 2025 میں تھانہ جلیل آباد پولیس نے ملزم عبدالرؤف کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے1000گرام ہیروئن برآمد کی تھی۔پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ نمبر25/1042بجرم9-(1)6c درج کر کے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا۔جس پر معززعدالت کی جانب سے مجرم کو 10 سال قید اور ایک لاکھ 25ہزارروپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

مزید خبریں