18.2 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومضلعی خبریںمنشیات کیس، لاہور کی سیشن عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر...

منشیات کیس، لاہور کی سیشن عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر ملزم کو بری کر دیا

- Advertisement -

لاہور۔18مارچ (اے پی پی):لاہور کی سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمے میں گرفتار ملزم محمد مشتاق کو بری کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج حافظ رضوان عزیز نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ملزم کے خلاف تھانہ کاہنہ پولیس نے 2020 میں مقدمہ درج کیا تھا، جس میں اس پر 1070 گرام منشیات رکھنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ شہریار خان نے دلائل دیے، جبکہ پراسیکیوشن اپنے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ گواہوں کے مطابق مال مقدمہ کا سیمپل بارہ روز کی تاخیر سے فارنزک لیبارٹری بھجوایا گیا، جس کی پراسیکیوشن کی جانب سے کوئی معقول وجہ پیش نہ کی جا سکی۔عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر ملزم کو بری کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573705

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں