منشیات کی سمگلنگ کے خلاف تعاون کے لیے وزارت انسداد منشیات نے مختلف ممالک کے ساتھ 34 یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں، حکام

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) منشیات کی سمگلنگ کے خلاف تعاون بڑھانے اور اس لعنت کو روکنے کے لیے وزارت انسداد منشیات نے مختلف ممالک کے ساتھ 34 یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ وزارت انسداد منشیات کے حکام کے مطابق حکومت پاکستان نے غیر قانونی منشیات کے پھیلاو¿ اور سمگلنگ کو کنٹرول کرنے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں،تاہم پاکستان تن تنہا اس لعنت کا مقابلہ نہیں …

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) منشیات کی سمگلنگ کے خلاف تعاون بڑھانے اور اس لعنت کو روکنے کے لیے وزارت انسداد منشیات نے مختلف ممالک کے ساتھ 34 یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ وزارت انسداد منشیات کے حکام کے مطابق حکومت پاکستان نے غیر قانونی منشیات کے پھیلاو¿ اور سمگلنگ کو کنٹرول کرنے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں،تاہم پاکستان تن تنہا اس لعنت کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعاون منشیات کے خلاف پاکستان کی حکمت عملی کا ایک اہم ستون ہے۔ پاکستان کی انسداد منشیات پالیسی کا مقصد انسداد منشیات کے اداروں کو دوبارہ سے تقویت دینا ، انسداد منشیات فورس کی صلاحیت کو بڑھانا اور ایک موثر کوآرڈینیشن اور کنٹرول میکنزم تیار کرنا ہے۔ اس کا مقصد پاکستانی عوام خصوصا نوجوانوں اور اداروں کو متحرک کرنا ہے تاکہ منشیات کے خاتمے میں ان کی فعال کردار کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس پالیسی میں نشہ آور ادویات کے خلاف باہمی تعاون اور شراکت کے لیے بین الاقوامی تعاون کو بھی فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ بین الاقوامی برادری کے ساتھ اس طرح کے تعاون کی اہمیت کا احساس کرتے ہوئے ، منشیات کنٹرول کی وزارت نے مختلف ممالک کے ساتھ 34 ایم او یوز پر دستخط کیے ہیں۔ جولائی 2019ءسے دسمبر 2019ءتک وزارت انسداد منشیات نے مختلف دواسازی اور صنعتی کمپنیوں کو درآمد ، برآمد ، مقامی خریداری ، استعمال اور مختلف پیشگی کیمیکلز کی تقسیم کے لئے 1 ہزار 77 این او سی جاری کیے ہیں۔ نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن نے مختلف پیشگی کیمیکلز کے لیے 98 فرموں کا اندراج کیا ہے۔ منشیات کی فراہمی میں کمی کے تحت مرکزی توجہ وفاقی ، صوبائی اور ضلعی سطح پر قانون نافذ کرنے والے اداروں (اے این ایف) کو مضبوط بنانے پر ہے تاکہ منشیات کی سمگلنگ کا مقابلہ کیا جاسکے اور پاکستان میں منشیات کے پھیلاو¿ کوکم کیا جاسکے۔ پورے ملک اور خاص طور پر صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں اے این ایف کی صلاحیت کو بہتر بنایا جارہا ہے تاکہ وہ منشیات کی غیر قانونی سمگلنگ ، منی لانڈرنگ اور منشیات سے پیدا ہونے والے اثاثوں کو ضبط کرنے میں مو¿ثر مدد کرسکیں۔ پاکستان کو پوست سے پاک کرنے کے حصول کے لئے پوست کی کاشت خاتمے پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں