منگولیا میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک ، ایک زخمی

اولان‌ باتور۔6اگست (اے پی پی):منگولیا میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ شنہوا کے مطابق نیشنل ایمرجنسی ایجنسی( این ای ایم اے) نے بتایا کہ صوبہ کھوڈ کے میانگاد سوم (انتظامی سب ڈویژن) میں مویشیوں کو چراتے ہوئے آسمانی بجلی گرنے سے دو 17 سالہ لڑکے ہلاک ہو گئے جبکہ ایک 25 سالہ شخص زخمی ہو گیا جس کی حالت تشویشناک ہے۔ ایمرجنسی ایجنسی …

اولان‌ باتور۔6اگست (اے پی پی):منگولیا میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ شنہوا کے مطابق نیشنل ایمرجنسی ایجنسی( این ای ایم اے) نے بتایا کہ صوبہ کھوڈ کے میانگاد سوم (انتظامی سب ڈویژن) میں مویشیوں کو چراتے ہوئے آسمانی بجلی گرنے سے دو 17 سالہ لڑکے ہلاک ہو گئے جبکہ ایک 25 سالہ شخص زخمی ہو گیا جس کی حالت تشویشناک ہے۔

ایمرجنسی ایجنسی نے عوام بالخصوص خانہ بدوش چرواہوں پر زور دیا ہےکہ وہ ممکنہ خطرات کے خلاف زیادہ احتیاط برتیں، کیونکہ آنے والے دنوں میں ملک کے بعض حصوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید خبریں