لاہور۔28جنوری (اے پی پی):منہاج یوتھ لیگ کے زیر اہتمام نوجوانوں کو ایوارڈ دینے کی نیشنل یوتھ ایوارڈ 2026کی تقریب یکم فروری کو پاکستان ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہو گی، جس کی صدارت چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کریں گے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ نیشنل یوتھ ایوارڈ کا مقصد ان باصلاحیت اور باہمت نوجوانوں کی حوصلہ …
منہاج یوتھ لیگ کے زیر اہتمام نیشنل یوتھ ایوارڈ تقریب کا انعقاد یکم فروری کو ہو گا، رانا وحید شہزاد

مزید خبریں
لاہور۔28جنوری (اے پی پی):منہاج یوتھ لیگ کے زیر اہتمام نوجوانوں کو ایوارڈ دینے کی نیشنل یوتھ ایوارڈ 2026کی تقریب یکم فروری کو پاکستان ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہو گی، جس کی صدارت چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کریں گے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
نیشنل یوتھ ایوارڈ کا مقصد ان باصلاحیت اور باہمت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور اعترافِ خدمات ہے جنہوں نے تعلیم، کھیل، تحقیق، سماجی خدمت اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں قومی کامیابیاں حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کیا۔ رانا وحید شہزاد نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ نوجوانوں میں قیادت، کردار سازی اور سماجی ذمہ داری کے فروغ کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ نیشنل یوتھ ایوارڈ کے ذریعے ان نوجوانوں کو سامنے لایا جا رہا ہے جو محدود وسائل کے باوجود غیر معمولی کارکردگی دکھا کر دوسروں کے لیے مثال بنتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تقریب نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں قومی سطح پر پہچان فراہم کرے گی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نیشنل یوتھ ایوارڈ2026 نوجوانوں کو اپنی صلاحیتین منوانے اور مثبت رول ماڈل بننے کا سنہری موقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ تقریب نوجوانوں کے لیے امید، حوصلے اور اعتماد کا پیغام ثابت ہو گی اور پاکستان میں مثبت سوچ اور تعمیری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ تقریب میں نوجوان رہنما،ماہرین تعلیم ،سیاسی سماجی رہنمائوں سمیت دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔







