منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی چوہدری عبدالغفور خان کی وزیر اعظم کے سینئر مشیر برائے ہوابازی سردار مہتاب عباسی سے ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن ( پی ٹٰی ڈی سی ) کے منیجنگ ڈائریکٹرچوہدری عبدالغفور خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کے بے شمار مواقع ہیںجہاں دنیا کے بلند ترین 14 میں سے 5 چوٹیاں اور بحر قطب شمالی سے باہر 73 کلومیٹر بڑے گلیشیئر موجود ہیں۔ اس کی جھیلیں وادیاں صحرا اور دیگر قدرتی مناظر اسے دنیا بھر سے ممتاز …

اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن ( پی ٹٰی ڈی سی ) کے منیجنگ ڈائریکٹرچوہدری عبدالغفور خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کے بے شمار مواقع ہیںجہاں دنیا کے بلند ترین 14 میں سے 5 چوٹیاں اور بحر قطب شمالی سے باہر 73 کلومیٹر بڑے گلیشیئر موجود ہیں۔ اس کی جھیلیں وادیاں صحرا اور دیگر قدرتی مناظر اسے دنیا بھر سے ممتاز کرتے ہیں۔ پاکستان کی ثقافتی اور تمدنی اقدار کے ساتھ ساتھ کھانے بھی دنیا میں ممتاز مقام رکھتے ہیں ۔اب یہ وقت ہے کہ پاکستان کی دنیا بھر میں پُر امن اور سیاح دوست ملک کے طور پر تشہیر کی جائے جس کے لئے مختلف سیاحتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کو بھی فروغ دینے سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ وزیر اعظم کے سینئر مشیر برائے ہوابازی سردار مہتاب عباسی سے ملاقات کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ اسلام آباد میں طلبا و طالبات اور فیملیز کیلئے سٹی ٹور بس سروس اس ماہ شروع کر دی جائے گی۔ چکوال کو ماڈل سیاحتی ضلع کا درجہ دیا گیا ہے۔ اور تمام چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سربراہان سے ملاقاتیں جاری ہیں تاکہ اس شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے۔

Leave a Reply