کراچی ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) منی چینجر جاوید خانانی اتوار کو محمد علی سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت سے گرکر جاں بحق ہوگئے۔ سندھ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بہادرآباد پولیس اسٹیشن کے حدود میں جاوید خانانی زیرتعمیر عمارت کے 8 ویں فلور سے گر کر جاں بحق ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ جاوید خانانی زیرتعمیر عمارت کے معمول کے دورے پر تھے اور جس وقت حادثہ پیش آیا تو وہ اکیلے تھے اور ان کے پارٹنر دفتر میں موجود تھے۔