اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):ملک میں مواصلات کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں پیوستہ مالی سال کے مقابلہ میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سرمایہ کاری بورڈکی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2022 کے پہلے 11 ماہ میں ملک میں مواصلات کے شعبہ میں 96.4 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی جومالی سال 2021 کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.55 فیصدکم ہے،
مالی سال 2021 کے پہلے 11 ماہ میں ملک میں مواصلات کے شعبہ میں 108.5 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی تھی۔مئی 2022 میں ملک میں مواصلات کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 42.3 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں 135.3 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی جومالی سال 2021 کی اسی مدکے مقابلہ میں 110.41 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2021 کی اسی مدت میں ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں 64.3 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی تھی، مئی 2022 میں ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں 4.9 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ملک میں سافٹ وئیرڈولپمنٹ کے شعبہ میں 43.9 ملین ڈالر اورآئی ٹی خدمات کے شعبہ میں 90.4 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی ہے۔