موبائل فون کمپنیوں کی ناقص سروس سے متعلق معاملہ سینیٹ کی متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):ملک کے مختلف علاقوں میں موبائل فون کمپنیوں کی ناقص سروس سے متعلق معاملہ کو سینیٹ کی متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر شہادت اعوان کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایوان کو بتایا ملک کے کسی علاقے میں اگر فون سگنلز کا مسئلہ ہوتا ہے تو …

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):ملک کے مختلف علاقوں میں موبائل فون کمپنیوں کی ناقص سروس سے متعلق معاملہ کو سینیٹ کی متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر شہادت اعوان کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایوان کو بتایا ملک کے کسی علاقے میں اگر فون سگنلز کا مسئلہ ہوتا ہے تو سیلولر کمپنیاں اس کا ازالہ کرتی ہیں جب کمپنیوں کو لائسنس دیا جاتا ہے تو انہیں اس حوالے سے تمام شرائط سے آگاہ کیا جاتا ہے،

انہوں نے کہا کہ 2015ء کی ٹیلی کام پالیسی پر عملدرآمد کے بارے میں تفصیلات لے کر ایوان کو آگاہ کر دیا جائے گا اگر یہ معاملہ قائمہ کمیٹی کو بھجوایا جاتا ہے تو وہاں اس پہ تفصیلی غور کیا جا سکتا ہے جس کے بعد پینل آف پریزائڈنگ افیسرز کے رکن عرفان الحق صدیقی نے معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔