موبائل فون کی درآمدات میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران ملک میں موبائل فون کی درآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق جولائی سے لیکر اکتوبر تک پاکستان نے موبائل فون کی درآمدات پر پاکستان نے 260.41 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ …

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران ملک میں موبائل فون کی درآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق جولائی سے لیکر اکتوبر تک پاکستان نے موبائل فون کی درآمدات پر پاکستان نے 260.41 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6.2 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چارمہینوں میں پاکستان نے موبائل فون کی درآمدات پر 245.21 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا تھا۔اعداد وشمارکے مطابق اس عرصہ میں ٹیلی کام سیکٹر کی مجموعی درآمدات میں 0.35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ مالی سال کے ابتدائی چارماہ میں ٹیلی کام سیکٹر کے مجموعی درآمدات کا حجم448.5 ملین ڈالر رہا ۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چارمہینوں میں میں ٹیلی کام سیکٹر کے مجموعی درآمدات کا حجم 450.11 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔