موباڈالہ سٹی ڈی سی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،اینڈی مرے اور ڈینیئل ایونز کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا

160
Indian Wells Open Tennis
Indian Wells Open Tennis

واشنگٹن۔2اگست (اے پی پی): اینڈی مرے اور ڈینیئل ایونز پر مشتمل برطانوی جوڑی موباڈالہ سٹی ڈی سی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی ۔ برطانوی جوڑی کو مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں میکسیمو گونزالیز میریرا اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈرس مولٹینی پر مشتمل ارجنٹائنین جوڑی نے شکست دی ۔ موباڈالہ سٹی ڈی سی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 54واں ایڈیشن امریکا میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میکسیمو گونزالیز میریرا اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈرس مولٹینی پر مشتمل ارجنٹائنین جوڑی نے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں حریف اینڈی مرے اور ڈینیئل ایونز پر مشتمل برطانوی جوڑی کو انتہائی سخت مقابلے کے بعد 6-7(7-9)،6-1 اور 8-10سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔\932