واشنگٹن ۔17مارچ (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے باعث ان کا چین کا مجوزہ دورہ تقریباً ایک ماہ کے لیے مؤخر کیا جا سکتا ہے۔تاس کے مطابق امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مارچ کے آخر یا اپریل کے آغاز میں ہونے والا ان کا چین کا دورہ موجودہ حالات کے باعث ملتوی ہو سکتا ہے۔انہوں …
موجودہ حالات کے باعث چین کا دورہ ایک ماہ کے لیے مؤخر ہو سکتا ہے،امریکی صدر

مزید خبریں
واشنگٹن ۔17مارچ (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے باعث ان کا چین کا مجوزہ دورہ تقریباً ایک ماہ کے لیے مؤخر کیا جا سکتا ہے۔تاس کے مطابق امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مارچ کے آخر یا اپریل کے آغاز میں ہونے والا ان کا چین کا دورہ موجودہ حالات کے باعث ملتوی ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے باعث امریکا نے چین سے درخواست کی ہے کہ اس دورے کو تقریباً ایک ماہ تک مؤخر کر دیا جائے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر اس وقت غور جاری ہے اور حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ امریکا نے باضابطہ طور پر دورہ مؤخر کرنے کی درخواست بھی بھیج دی ہے۔








