موجودہ حکومت اور وزیراعظم عمران خان پوری دنیا میں مقبوضہ کشمیر کی آواز پہنچا رہے ہیں،ایم پی اے چوہدری عدنان

راولپنڈی۔21اکتوبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے راہنما رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان نے کہاہے کہ بھارتی حکومت اور اداروں نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے،مقبوضہ کشمیر کی آواز کو موجودہ حکومت اور وزیراعظم عمران خان پوری دنیا میں پہنچا رہے ہیں،ملک کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے 27اکتوبریوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔ان …

راولپنڈی۔21اکتوبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے راہنما رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان نے کہاہے کہ بھارتی حکومت اور اداروں نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے،مقبوضہ کشمیر کی آواز کو موجودہ حکومت اور وزیراعظم عمران خان پوری دنیا میں پہنچا رہے ہیں،ملک کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے 27اکتوبریوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ یوم سیاہ کے موقع پر راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ مقامی راہنماوں کی قیادت میں ریلی منعقد ہوگی جس میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت ،کارکنان ،ٹائیگر فورس اور متعلقہ اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔چوہدری عدنان نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اور اداروں کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر جو ظلم کے پہاڑ گرائے جا رہے ہیں اس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورانشاءاللہ بہت جلد مقبوضہ کشمیر آزاد ہوگا۔