موجودہ حکومت بجلی کے صارفین کے لیے سستی نرخوں پر توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیرخزانہ

97

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بجلی کے صارفین کے لیے سستی نرخوں پر توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے، اس مقصد کے لیے حکومت مستقبل میں توانائی کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کوتوانائی کے شعبے کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر اور ایس اے پی ایم برائے بجلی و پٹرولیم تابش گوہر بھی موجود تھے ۔

اجلاس میں سیکرٹری پاور ، سیکرٹری فنانس ڈویژن اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔وزیر خزانہ نے بین الاقوامی منڈیوں میں غیر مستحکم توانائی کی قیمتوں سے نمٹنے کے دوران منصوبہ بندی کو اپنانے پر زور دیا۔ انہوں نے خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں میں حالیہ اتار چڑھاؤ کے اثرات کو کم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیر خزانہ نے توانائی کے شعبے کو متحرک اور پائیدار بنانے کے لیے مہنگے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس پر انحصار کم کرکے پائیدار توانائی کے لیے قابل تجدید ذرائع جیسے سرمایہ کاری کو بھی اجا گر کیا جائے۔