موجودہ حکومت کو گرے لسٹ کا معاملہ ورثے میں ملا، بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ پر دھکیلنا چاہتا ہے، ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر قانون سازی پاکستان کے مفاد میں ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو گرے لسٹ کا معاملہ ورثے میں ملا، بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ پر دھکیلنا چاہتا ہے، ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر قانون سازی پاکستان کے مفاد میں ہے، اگر اپوزیشن چاہتی ہے کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکل کر وائٹ لسٹ پر آئے تو اسے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا۔ اتوار کو …

اسلام آباد۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو گرے لسٹ کا معاملہ ورثے میں ملا، بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ پر دھکیلنا چاہتا ہے، ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر قانون سازی پاکستان کے مفاد میں ہے، اگر اپوزیشن چاہتی ہے کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکل کر وائٹ لسٹ پر آئے تو اسے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نیب اور ایف اے ٹی ایف قوانین سے حوالے سے اپوزیشن کے ساتھ ایک نشست ہو چکی ہے اور (آج) پیر کو دوسری نشست ہو گی، نیب اور فیٹف سے متعلقہ قوانین کے مسودے اپوزیشن کو بھیج دیئے ہیں، حکومت نے اپنی تجاویز اپوزیشن کو بھیج دی ہیں، اسی طرح اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ اپنی تجاویز ہم سے شیئر کرے تاکہ جو بھی فرق ہے اس کو دور کر کے کسی نتیجے تک پہنچا جا سکے، حکومت کی کوشش ہے کہ اپوزیشن کی مشاورت سے معاملے کو آگے بڑھائیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت نیب قوانین پر اپوزیشن کے تحفظات سنے گی کیونکہ ہم اس ادارے کو کسی کو ہدف بنانے کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہتے، امید ہے کہ نیب اور فیٹیف قوانین سے متعلق اپوزیشن کی سوچ مثبت ہو گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیب قوانین سے متعلق تبصرہ نہیں کروں گا، کمیٹی نے ابھی مذاکراتی عمل سے گزرنا ہے اسلئے مناسب نہیں ہے کہ میں ٹی وی پر بیٹھ کر پہلے کمنٹری شروع کر دوں۔

مزید خبریں