بیجنگ ۔17نومبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ موجودہ عالمی مسائل کا واحد حل پائیدار ترقی ہے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق یشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اےپی ای سی ) کے اقتصادی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران انہو ں نے کہاکہ موجودہ حالات میں ہمیں مزید اتفاق رائے پیدا کرنے اور عالمی پائیدار ترقی کے مقصد میں زیادہ سے زیادہ محرک پیدا کرنے کے لیے اقدامات پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ تما ممالک کو پائیدار ترقی کے لئےایک سیاسی اتفاق رائے پیدا کرنی چاہیے اور تمام ممالک تعاون کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم موجودہ مسائل پر غالب آنا چاہتے ہیں تو ہمیں پائیدار ترقی کی جانب سفر طے کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی) کو آگے بڑھایا ہے اور بین الاقوامی برادری کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے اور ترقیاتی خسارے کو دور کرنے کے لیے مثبت کوششیں کی ہیں۔
انہوں نے تجویز پیش کی کہ تمام ممالک کو ماحول دوست ترقی کے لئے تبدیلی کا نیا راستہ اپنانا ہوگا اور تمام ممالک کو مشترکہ طور پر توانائی، صنعتی اور نقل و حمل کے ڈھانچے کی تبدیلی اور اپ گریڈنگ کو فروغ دینا چاہیے، کاربن گیسوں کے اخراج میں کمی، آلودگی میں کمی کرنے والے اقدامات کو فروغ دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ معیشت اور ماحولیات کی مربوط ترقی کے لئے اعلیٰ معیار کے روزگار کی منصفانہ تبدیلی کو فروغ دینا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ تمام ممالک موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی ہم آہنگی پیدا کریں۔انہوں نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کو عالمی موسمیاتی نظم و نسق میں ایک اہم چینل کے طور پر برقرار رکھیں، مشترکہ لیکن مختلف ذمہ داریوں کے اصول پر عمل کریں، موسمیاتی اہداف کو ترتیب دیں۔
انہوں نے کہا کہ چین نے ترقی کے نئے تصور کو مکمل طور پر نافذ کیا ہے، معیشت اور معاشرے کی جامع سبز اور کم کاربن کی تبدیلی کو فروغ دیا ہے اور انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کے وطن کی تعمیر میں مسلسل تعاون کیا ہے۔گرین بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کو فروغ دینے کے لیے چین گرین انفراسٹرکچر، گرین انرجی، گرین ٹرانسپورٹیشن اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرے گا ۔
انہوں نے کہاکہ چین عالمی ترقیاتی برادری کے ساتھ ساتھ ایک صاف اور خوبصورت دنیا کی تعمیر کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔