اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ہماری اندرونی سازشیں جس طرح کشمیریوں کی حالت زار سے ہماری توجہ ہٹائے ہوئے ہیں، ہمیں اس کا شدید نقصان ہوگا، قوم اس نقصان کو بھگتنے کیلئے تیار رہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اگلا نشانہ سندہ طاس معاہدہ ہو گا، بھارت پاکستان کے حصے کے پانی کے پاکستان آنے کو پتہ نہیں کیسے برداشت کر رہا ہے، پاکستان کے پاس بھارتی اقدامات سے نمٹنے کے لئے آنکھ جھپکنے کا بھی وقت نہیں،اس لئے قوم ان اقدامات کے منفی اثرات بھگتنے کے لئے تیار رہے۔