اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو بدترین فوجی محاصرے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔ یوم استحصال کے موقع پر جاری کئے گئے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے گذشتہ سال 5 اگست سے کشمیریوں کے بنیادی انسانی …
مودی کی آر ایس ایس کا نظریہ نازی ازم سے بدترین ہے وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کا یوم استحصال کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو بدترین فوجی محاصرے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔ یوم استحصال کے موقع پر جاری کئے گئے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے گذشتہ سال 5 اگست سے کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق معطل کر رکھے ہیں، آرٹیکل 370 اور 35 ۔ اے کے خاتمہ کے بعد بھارتی فوج انہیں روزانہ مظالم کا نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مسلمان بھی محفوظ نہیں ہیں کیونکہ نریندر مودی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جو بدترین مظالم کر رہا ہے وہ نازی جرمنی میں یہودیوں کے خلاف فاشسٹ ہٹلر کے ہتھکنڈوں جیسے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس حقیقت کا ادراک کرنا چاہئے کہ مودی کی آر ایس ایس کا نظریہ نازی ازم سے بدترین ہے کیونکہ مسلمانوں کی نسل کشی ان کے نظریہ کا اہم مقصد ہے اور بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسی نظریہ پر کاربند ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم استحصال منانے کا مقصد عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی توجہ غیر قانونی مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بہنوں اور بھائیوں کے خلاف بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی جانب توجہ دلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو بے نقاب کرنے کا وقت ہے اور یہ ہمارا عزم ہے کہ ہم ہر روز بھارتی مظالم بے نقاب کرتے رہیں گے۔ فروغ نسیم نے کہا کہ کشمیری بھائی اور بہنیں اپنی جدوجہد آزادی میں اکیلے نہیں بلکہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور متحد ہیں۔








