موسلادھار بارش کے باعث خضدار،قلات، لسبیلہ، نصیر آباد،گوادر ،پنجگور،تربت،آواران، بارکھان،بولان اور کوہلو کے مقامی ندی نالیوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات

204
محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش کے باعث خضدار،قلات، لسبیلہ، نصیر آباد،گوادر ،پنجگور،تربت،آواران، بارکھان،بولان اور کوہلو کے مقامی ندی نالیوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،بلوچستان، گلگت اورکشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

اس دوران چند مقا مات پرموسلادھار بارش بھی ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: سندھ: کراچی (سرجانی80، نارتھ کراچی 66، ناظم آباد34، مسرور بیس 30، اورنگی ٹاؤن 28، گلشن حدید، یونیورسٹی روڈ 17، ایم او ایس 16،قائد آباد 15،جناح ٹرمینل، اورنگی ٹاؤن 13، فیصل بیس12، سعدی ٹاؤن14، کیماڑی 11، ڈی ایچ اے 09)،حیدر آباد 59، جیکب آباد 43، دادو 39، موہنجودہڑو 25، سکھر 23، ٹنڈو جام 22، ٹھٹھہ 16، روہڑی 14،شہید بینظیر آباد13، سکرنڈ ، لاڑکانہ 09، چھور،مٹھی 03، پنجاب: خانپور 55،ڈیرہ غازی خان (سٹی 41)، ملتان (ایئر پورٹ 34، سٹی19) ، بہاولپور ( سٹی 06،ایئرپورٹ 02)، خانیوال 04، رحیم یار خان 03، کوٹ ادو 02، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اسلام آباد (سید پور)01 ، خیبرپختونخوا: مالم جبہ 35، دیر (بالائی )، سیدو شریف24، کاکول 04، باچا خان (ایئر پورٹ 01) ،بلوچستان:

خضدار 36،پنجگور33، پسنی 31 ، اوڑمارہ 16 ، بارکھان، گوادر13ژوب 12، کوئٹہ (سٹی 10،سمنگلی 01)، جیوانی 09، قلات، سبی 05، تربت 04،دالبندین03، لسبیلہ02، گلگت بلتستان: بابو سر 09، گلگت 05 ، بگروٹ 01 کشمیر: گڑھی دوپٹہ اور راولاکوٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جمعرات کوزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: چلاس 43، سبی، بھکر 41، ڈیرہ اسماعیل خان میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔