موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 70کروڑ روپے جاری

81

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میںموسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 70 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 80 کروڑ 26 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے گرین پاکستان پروگرام فارسٹری کے لئے 39 کروڑ،جیومیٹک سنٹر کے قیام کے لئے 72 لاکھ ،گرین پاکستان وائلڈ لائف کے لئے16 کروڑ ،زو کم بوٹانیکل گارڈن کے لئے 8کروڑ 88 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دئے ہیں ۔