موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے 3 ارب76 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی)وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 3 ارب76 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دورا ن7 ارب 92 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی …

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی)وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 3 ارب76 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دورا ن7 ارب 92 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ٹین بلین ٹری سونامی فیز ون کے لئے 3 ارب 75 کروڑ، موسمیاتی تبدیلی رپورٹنگ یونٹ کے قیام کے لئے 30 لاکھ اور جیومیٹک سینٹر کے قیام کے لئے 6 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔