موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کراچی سمیت ہر جگہ نظر آرہے ہیں، وفاقی وزیر شازیہ مری

53

کراچی۔12جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کراچی سمیت ہر جگہ نظر آ رہے ہیں۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطوں کےویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک شہری کی ٹویٹ جس میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں کھیتوں اور گھروں میں کھڑا پانی نظر آرہا ہے کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہی۔ شہری نے وڈیو کے کیپشن یہ بھی تحریر کیا کہ یہ خیبر پختونخوا کا ضلع صوابی ہے لیکن میڈیا اس طرف توجہ نہیں دے رہی ہے کیونکہ یہ سندھ نہیں ہے۔

وفاقی وزیر شازیہ مری نے لکھا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کراچی سمیت ہرجگہ نظر آرہے ہیں ۔انہوں نے کراچی کے حوالے سے مزید لکھا ہے کہ 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ بارش کیماڑی (312 ملی میٹر) میں ہوئی ہے ۔ ضلع جنوبی میں دوسرا (264 ملی میٹر) بارش ہوئ ہے ، شہر کی گنجائش 24 گھنٹوں میں 100 ملی میٹر سے زیادہ نہیں ہے۔