25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںموسمی مکئی کی فصل پر فال آرمی ورم کے حملہ کا زیادہ...

موسمی مکئی کی فصل پر فال آرمی ورم کے حملہ کا زیادہ خدشہ ہوتا ہے،کاشتکار احتیاط کریں،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 30 اگست (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری خالد محمود نے کہا کہ مکئی کی بہاریہ فصل کی نسبت موسمی مکئی کی فصل پر فال آرمی ورم کے حملہ کا زیادہ خدشہ ہوتا ہے لہٰذا کاشتکار اس سلسلہ میں محتاط رہیں۔

انہوں نے کہا کہ مکئی کی فصل کی بہتر پیداوار کیلئے پہلے 50سے 60دن انتہائی اہم ہیں اسلئے تمام کاشتکار روزانہ کی بنیاد پر فصل کا معائنہ کریں تاکہ مکئی کی فصل کو کسی بھی نقصان سے بچایا جا سکے۔

- Advertisement -

انہوں نے کاشتکاروں سے کہا کہ شروع میں فصل کی ضرورت کے مطابق محکمہ زراعت کی سفارش کردہ دانے دار زہریں مقامی عملہ کی سفارش سے استعمال کریں جبکہ جب فصل کا قد بڑھ جائے تو مکئی کی فصل پرفال آرمی ورم کے کنٹرول کیلئے محکمہ زراعت کی سفارش کردہ زہریں ایک ایک لائن پر سپرے کریں تاکہ اس کا مؤ ثر تدارک کیا جا سکے۔

انہوں نے کاشتکاروں کو ہدائت کی کہ سفارش کردہ زہروں کو 100لیٹر کے پانی میں محلول بنا کر ٹی جیک نوزل سے سپرے کریں اور محلول بنانے کیلئے صاف پانی کا استعمال بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384152

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں