28.8 C
Islamabad
منگل, اپریل 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںموسم بہار میں سی ڈی اے کی صفائی، شجر کاری مہم عروج...

موسم بہار میں سی ڈی اے کی صفائی، شجر کاری مہم عروج پر

- Advertisement -

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت میں موسم بہار کے دوران کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی صفائی اور شجر کاری مہم اپنے عروج پر ہے تاکہ سبزہ زار کو بڑھانے اور صاف ستھرے ماحول کو یقینی بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے پر توجہ دی جائے۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے سی ڈی اے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر یہ مہم اسلام آباد کے رہائشیوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ رواں سال سی ڈی اے وزارت تعلیم اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے اشتراک سے موسم بہار کی شجر کاری مہم کے تحت شہر بھر میں 10 لاکھ پودے لگائے گا۔انہوں نے رہائشیوں، سول سوسائٹی، تعلیمی اداروں، کارپوریٹ سیکٹرز اور پرائیویٹ سیکٹر پر زور دیا کہ وہ سی ڈی اے کے ساتھ نہ صرف تعاون کریں بلکہ موسم بہار کی شجر کاری مہم 2025 ءمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

عہدیدار نے بتایا کہ اس سال پھل دار پودے جیسے لوکاٹ، امرود، انجیر، انار اور دیگر پھل دار پودے لگائے جائیں گے۔ اسی طرح مقامی انواع جیسے شہتوت، لیموں، میپل لیف اور دیگر اقسام کو بھی مہم میں شامل کیا جائے گا۔ زیتون، ربڑ کے پودے، ولو اور دیگر اقسام بھی موسم بہار کی شجر کاری مہم کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سب کو مل کر بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔جی الیون کی رہائشی فاطمہ رسول نے سی ڈی اےکی اس مہم کو بے حد سراہا جس سے وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو صحت مند ماحول ملے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے ہمیشہ صاف ستھرا ماحول یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے جس سے متعدد صحت کی بیماریوں کا خاتمہ ہو گا۔انہوں نے موسم بہار کے دوران صفائی ستھرائی اور شجر کاری کے لیے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اس مہم میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے وہ پہلے ہی ایک پودا لگا چکی ہیں۔وقار احمد نامی طالب علم نے وزارت تعلیم سے اپیل کی کہ وہ کاربن کریڈٹس پر تحقیق کرنے کے لیے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرے اور تعلیمی اداروں میں اس موضوع پر سیمینار منعقد کرے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581379

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں