راولپنڈی۔22مارچ (اے پی پی):موسم کی خرابی اور آئندہ دو دنوں میں بارشوں کی پیشنگوئی پر” پاکستان ڈے پریڈ” کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، پاکستان کی مسلح افواج کی پریڈ 25 مارچ کو ہوگی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق موسم کی خرابی اور بارشوں کی پیشن گوئی پر منگل کو ہونے والی جوائنٹ سروسز پاکستان ڈے پریڈ کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے، اب یہ پریڈ 25مارچ کو طے شدہ پروگرام اور مقررہ اوقات پر ہوگی۔