موصل میں امریکی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ

109
Iraq

بغداد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) عراق کے شمالی صوبے نینوا کے قبائل کے ترجمان نے داعش کے خلاف جنگ کی آڑ میں موصل میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے مجرمانہ اقدامات کی تحقیق کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی صوبے نینوا کے قبائل کے ترجمان شیخ مزاحم الحویت نے مطالبہ کیا ہے کہ موصل میں قبائلی فورس کے ٹھکانوں پر امریکا کی زیرسرکردگی داعش مخالف اتحاد کے طیاروں کے حملے کی تحقیقات کرائی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ داعش مخالف امریکا کے اتحادی ملکوں کے طیاروں نے ایک ایسے علاقے میں بمباری کی ہے کہ جس کے بارے میں یقینی طور پر وہ جانتے تھے کہ یہ علاقہ عراق کی عوامی رضاکارفورس کے کنٹرول میں ہے ۔واضح رہے کہ امریکی سرپرستی میں داعش مخالف اتحاد کی موصل شہر کے جنوب میں واقع خرائب جبر نامی گاو¿ں پر سے قبائل کے20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔