سمندری حدود کی خلاف ورزی سے گریز کیا جائے،ایرانی حکومت

تہران۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) ایران نے سعودی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اس کی سمندری حدود سے دور رہے۔جرمن میڈیا کے مطابق یہ ایرانی بیان ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب سعودی عرب کی بحری فوج نے آبنائے ہرمز میں جنگی بحری جہازوں کے ساتھ گزشتہ منگل سے جنگی مشقوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ کوئی سعودی کشتی …

تہران۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) ایران نے سعودی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اس کی سمندری حدود سے دور رہے۔جرمن میڈیا کے مطابق یہ ایرانی بیان ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب سعودی عرب کی بحری فوج نے آبنائے ہرمز میں جنگی بحری جہازوں کے ساتھ گزشتہ منگل سے جنگی مشقوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ کوئی سعودی کشتی یا بحری جہاز ایرانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش نہ کرے اور خلیج عمان کے علاوہ آبنائے ہرمز میں ہر طرح کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply