کاہنہ، گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا

کاہنہ کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا ۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت عذرا کے نام سے ہوئی ہے

لاہور۔14اکتوبر (اے پی پی):کاہنہ کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا ۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت عذرا کے نام سے ہوئی ہے، جسے اس کے بیٹے عرفان نے مبینہ طور پر پانچ گولیاں مار کر قتل کیا۔پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ گھریلو تنازعہ کے باعث پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جہاں سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، جس میں سابق سسر، تایا، چچا، سابق شوہر اور بیٹے سمیت پانچ افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس نے مقتولہ کے بیٹے عرفان کو اسلحے سمیت حراست میں لے لیا ہے۔ واقعے کے دیگر پہلووں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔