اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پیر کو جے یو آئی کے مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موسی خیل، قلات، مستونگ اور بولان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات افسوسناک ہیں جن میں درجنوں افراد دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے۔ انہوں نے کہا کہ مقتولین کے ورثاء سے اظہار تعزیت کرتا ہوں، اللہ کریم لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔