پشاور۔ 04 نومبر (اے پی پی):جے یو آئی ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے چیئرمین ہلال احمر ضم اضلاع عمران وزیر ایڈوکیٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیئرمین ہلال احمر نے اپنے ادارے کی سالانہ رپورٹ کی کاپی انھیں بطور تحفہ دی۔
مولانا فضل الرحمن نے ادارے کی کارکردگی اور پراجیکٹس پر چیئرمین عمران وزیر کو خراج تحسین پیش کیا اور عوامی خدمت کے مشن میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔مولانا کا کہنا تھا کہ قبائل کے عوام انتہائی مشکل دور سے گزرے ہیں۔ گورنمنٹ اور دیگر فلاحی اداروں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہلال احمر ضم اضلاع ہر مشکل گھڑی میں قبائلی عوام کا سہارا بنی ہے۔ اس پر تمام سٹاف اور رضاکاروں کو مبارکباد دیتا ہوں۔