مولانا فضل الرحمن قوم کو بتائیں کہ 25 ، 30 سال اقتدار میں رہتے ہوئے انہوں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیئے کیا اقدامات کئے، عثمان ڈار

67
حکومت نے ملک سے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے کامیاب نوجوان اور کامیاب سکلز سکالر شپ جیسے پروگرام متعارف کرائے ہیں، معاون خصوصی عثمان ڈار کی پی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خصوصی معاون برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن دھرنا دینے کا شوق پورا کریں لیکن قوم کو یہ بھی بتائیں کہ گزشتہ 25 ، 30 سال اقتدار میں رہ کر انہوں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیئے کیا اقدامات کئے اور قوم کی کیا خدمت کی، علی امین گنڈاپور نے ذاتی حیثیت میں مولانا کو نوٹس بھیجا ہے ، ہم کسی سطح پر خوفزدہ نہیں ہیں ۔ نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا دھرنا دینے کا شوق پورا کر لیں، 15 لاکھ افراد لے آئیں، لنگر خانہ موجود ہے، تقاریر کریں، قوم کا ضمیر جگائیں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ قوم کو یہ ضرور بتائیںکہ انہوں نے گزشتہ 25 سے 30 سال کے دوران پر ویز مشرف، (ن) لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتوں کے ساتھ کام کیا اور کشمیر کمیٹی کے چئیرمین بھی رہے ہیں۔