وزارت قومی صحت سروسز اور چین کی ڈس ایبلڈ پیپلز فیڈریشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) صحت کے شعبہ کی معاونتی ٹیکنالوجی تک رسائی میں بہتری کے سلسلہ میں وزارت قومی صحت سروسز اور چین کی ڈس ایبلڈ پیپلز فیڈریشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔ دستخطوں کی تقریب میں پاکستان اور چین کے وزیر اعظم بھی موجود تھے۔ یہ تاریخی اہمیت کی حامل مفاہمتی یادداشت ہے اور اس سے نہ صرف پاکستان اور چین …

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) صحت کے شعبہ کی معاونتی ٹیکنالوجی تک رسائی میں بہتری کے سلسلہ میں وزارت قومی صحت سروسز اور چین کی ڈس ایبلڈ پیپلز فیڈریشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔ دستخطوں کی تقریب میں پاکستان اور چین کے وزیر اعظم بھی موجود تھے۔ یہ تاریخی اہمیت کی حامل مفاہمتی یادداشت ہے اور اس سے نہ صرف پاکستان اور چین میں معذوروں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ بیلٹ اینڈ روڈ اینیشی ایٹو سے منسلک تمام ممالک بھی مستفید ہوں گے ۔ یہ بات وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بیجنگ کے گریٹ ہال میں دستخطوں کی تقریب میں بتائی جنہوں نے پاکستان کی طرف سے یادداشت پر دستخط کیے ۔مفاہمت کی یہ یادداشت ان 3یادداشتوں میں سے ایک ہے جن پر وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین میں دستخط ہوئے۔ اس مفاہمتی یادداشت سے پاکستانی معذور افراد استفادہ کریں گے اور صنعتی تعاون سے اس شعبہ کی پاکستانی صنعت بھی ابھرے گی ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے ایک بیان میں کہا کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دو طرفہ تعلقات میں اضافہ ہوگا اور خاص طور پر صحت عامہ اور طبی تحقیق کوفروغ ملے گا جس سے پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ انہیں صحت کی بہتر خدمات بھی میسر آئیں گی۔