مولانا فضل الرحمن کی سیاسی اقدار صرف اقتدار حاصل کرنے تک ہیں ، ڈاکٹر شہباز گِل

71

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مولانا فضل الرحمن کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مولانا کی سیاسی اقدار صرف اقتدار حاصل کرنے تک ہیں، ان کے نزدیک پارلیمان کی بالادستی صرف پارلیمنٹ میں داخلے تک ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی جیت کے بھاشن صرف الیکشن جیتنے تک محدود ہیں، مولانا کی سیاسی شعبدہ بازیاں قوم دیکھ کر انہیں مسترد کر چکے ہیں ۔

اقتدار سے دوری کی وجہ سے مولانا اب ذہنی ہیجان کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کے موصوف کو لگ رہا ہے کہ ملکی سیاسی صورتحال ان کے ہونے سے ٹھیک ہوگی جبکہ حقیقت اسکے برعکس ہے، ملکی معیشت و سیاسی صورتحال میں استحکام آ چکا ہے۔معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ جہاں چاہے جلسے کریں مگر جلسے میں اپنی کرپشن کا احوال بھی بتائیں، عوام کو یہ بتائیں کہ مذہب کی آڑ میں نوجوان نسل کا جنسی استحصال کرنے والے بھیڑیے کی تربیت کس کےذمہ تھی؟ مولانا کی پارٹی کی حقیقت انکے لوگوں کے کارناموں کی وجہ سے ظاہر ہو رہی ہے ۔