اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے اُن کی سیاست کو لپیٹ دیا ہے۔ نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ27 کتوبر کو لوگ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ضرور نکلیں گے اور اس دن مولانا کے مارچ …
مولانا فضل الرحمن کے مارچ سے سیاسی انداز میں نمٹا جائے گا ، صداقت عباسی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے اُن کی سیاست کو لپیٹ دیا ہے۔ نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ27 کتوبر کو لوگ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ضرور نکلیں گے اور اس دن مولانا کے مارچ سے بھی سیاسی انداز میں نمٹا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں صداقت عباسی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں یہ طے پایا تھا کہ کسی سیاسی پارٹی کو اپنے مقاصد کے حصول کے لیے مذہب کے کارڈ کو استعمال نہیں کرنے دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف سمجھ رہے ہیں کہ مولانا کے مارچ کے نتیجے میں وہ جیل سے باہر آجائیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ آخری وقت میں صرف اخلاقی طور پر مولانا کے مارچ کو سپورٹ کرے گی ، وہ مولانا کے پیچھے خودکشی کرنا پسند نہیں کرے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہم خود دھرنے میں رہے ہیں ہمیں اندازہ ہے کہ لوگوں کو گھروں سے نکالنا اور پھر سنبھالناکس قدر مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنے دور سے لوگوں کو بسوں کے ذریعے لانا اور اُن کا خرچہ اُٹھانا مولانا کے بس کی بات نہیں۔صداقت عباسی نے کہا کہ ہم مولانا کوسیاسی طور پر روکنے کی کوشش کریں گے، تاہم اگر سیاسی پارٹی کی کوئی عسکری فورس ہوئی تو اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔








