عارف والا۔ 17 فروری (اے پی پی):ماہرین زراعت توسیع عارفوالا نے ہدایت کی ہے کہ کاشتکار مونگ کی زیادہ پیدوارحاصل کرنے کیلئے 15 مارچ تک کاشت مکمل کرلیں۔ موسم بہار میں مونگ کی کاشت آخر مارچ تک کی جاسکتی ہے البتہ مارچ کا پہلا پندھڑواڑا اس کی کاشت کیلئے زیادہ موزوں ہے۔
انہوں نے کہا کہ زمین کی تیاری کرتے وقت ایک یا دومرتبہ ہل چلاکر سہاگہ دیں مونگ کی پیدوار کیلئے کاشتکار آبپاش علاقوں میں ترقی دادہ اقسام نیاب مونگ2011، نیاب مونگ2006 اور آزری مونگ2006 جبکہ بارانی علاقوں میں چکوال ایم6 کاشت کریں۔