اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی این ڈی ایم اے نے صوبوں کو مون سون سیزن کے دوران احتیاطی تدابیر کے لئے مراسلہ جاری کر دیا۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس مون سون کی بارشیں پنجاب اور سندھ کے بڑے شہروں میں سیلاب کا سبب بنیں۔ شہروں میں نکاسی آب کا ناقص نظام …
مون سون میں معمول سے زیادہ ارشوں کے امکان کے پیش نظرکسی بھی ناگہانی صورتحال کے لئے دستیاب وسائل کو پہلے سے تیار رکھا جائے، این ڈی ایم اے کا صوبوں کو مراسلہ
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی این ڈی ایم اے نے صوبوں کو مون سون سیزن کے دوران احتیاطی تدابیر کے لئے مراسلہ جاری کر دیا۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس مون سون کی بارشیں پنجاب اور سندھ کے بڑے شہروں میں سیلاب کا سبب بنیں۔ شہروں میں نکاسی آب کا ناقص نظام سیلاب کا سبب بنتا ہے، شہری علاقوں خصوصاً کراچی، لاہور، حیدرآباد، ٹھٹہ اور راولپنڈی میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔ ترجمان کے مطابق اس سال محکمہ موسمیات نے اوسطاً زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ مون سون بارشوں کے پیش نظر شہری نالوں اور نکاسی آب کے نظام کی پیشگی صفائی کا بندوبست کیا جائے۔ مراسلے میں کسی بھی ناگہانی صورتحال کے پیش نظر دستیاب وسائل کو پہلے سے تیار رکھنے کی تلقین کی گئی ہے۔









