موٹروے ایم ون پردھندکی وجہ سے حد نگاہ صفر تک کم ہو گئی،شہری غیرضروری سفرسے گریزکریں،ترجمان موٹروے پولیس

86

اسلام آباد ۔ 06جنوری(اے پی پی)موٹروے ایم ون پردھندکی وجہ سے حد نگاہ صفر تک کم ہو گئی۔ موٹروے پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ موٹروے ایم ون پشاورسے رشکئی تک دھند اور حد نگاہ صفر تک کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دوران سفر کسی قسم کی مشکل کی صورت میں ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ سفرسے پہلے ہیلپ لائن 130 یا ہمسفر ایپ سے موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی صورتحال کے حوالے سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ترجمان نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ غیرضروری سفرسے گریزکریں۔