موٹروے ایم-14 پر فتح جنگ کے قریب مسافر بس کو حادثہ، 10 مسافر جاں بحق 7 زخمی

138
پنجاب بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1270ٹریفک حادثات، 12افراد جاں بحق،1460زخمی ہوئے

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):موٹروے ایم-14 پر فتح جنگ کے قریب بہاولپور سے اسلام آباد آنے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 10 مسافر جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے ۔

ترجمان موٹر وے پولیس نارتھ زون کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا ہے، حادثے میں 10 مسافر جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوئے ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،

تمام لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا ۔ بس بہاولپور سے اسلام آباد کی جانب جا رہی تھی۔