اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):ترجمان نیشنل ہائی وے اینڈموٹروے پولیس نے کہا ہے کہ شدید دھند کے باعث ایم-2 کلر کہار سے لاہور تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
ترجمان نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے نارتھ زون نےعوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز، گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال اور درمیانی فاصلہ عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے قبل موٹروے کی صورتحال اور دوران سفر مدد کی صورت میں ہیلپ لائن 130 سے مدد لی جا سکتی ہے ۔