اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس (این ایچ اینڈ ایم پی)نے اتوار کو موٹر وے ایم- 1 پر کرنل شیر خان انٹر چینج کے قریب ایک گاڑی کو روک کر 7 لاکھ 41 ہزار روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد کرلی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق گشت پر مامور اہلکاروں نے ایک جیپ کو بے قاعدہ طریقے سے چلاتے دیکھا اور اسے روکنے کا اشارہ کیا۔ گاڑی کو محفوظ طریقے سے روکا گیا اور تلاشی کے دوران اہلکاروں کو جعلی نوٹ برآمد کر لئے۔ مشتبہ افراد پشاور سے لاہور جا رہے تھے۔
گرفتار افراد کو مِسری بانڈہ پولیس اسٹیشن (نوشہرہ) کے حوالے کر دیا گیا، جہاں ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ موٹر وے پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی شاہراہوں پر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے میں مدد کے لیے کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع دیں۔