اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی ۔ ترجمان موٹروے پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق موٹر وے لنک روڈ اسلام آباد سے 157 بوتل شراب برآمد کر لی ۔
ترجمان نے کہا کہ موٹروے پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو لنک روڈ پر کھڑے دیکھا ، مشکوک گاڑی میں کوئی شخص موجود نہ تھا ۔ ترجمان نے کہا کہ شک کی بنیاد پہ گاڑی کو چیک کیا گیا۔ جس پر گاڑی سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی۔ ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد شراب کی بوتلیں اسلام آباد کے تھانہ نون کے حوالے کر دیا گیا ہیاورملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔موٹروے پولیس نے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔