اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے پشاور ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے انہیں گرفتار کر لیا۔
ترجمان موٹروے پولیس پشاور ٹول پلازہ کے قریب ،موٹروے پولیس کو2مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشکوک افراد سے تفتیش کی اور تلاشی لینے پر ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے پرملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ میں تین (30 بور ) پستول ،ایک کلا شنکو ف، ایک بارہ بور رائفل ، 9 میگزین اور30 بور پسٹل کے 500راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ملزمان بمہ اسلحہ پولیس تھانہ چمکنی پشاور کے حوالے کر دیا اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔