موٹروے پولیس کی مون سون بارشوں کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزری جاری

فیصل آباد۔ 23 جولائی (اے پی پی):موٹروے پولیس فیصل آبادنے مون سون کی بارشوں کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے اور بارشوں کے دوران موٹر وے پر سفر کرنیوالی گاڑیوں کے مالکان، ڈرائیورز و شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کا مشورہ دیا ہے تاکہ محفوظ سفر کو ممکن بنایاجاسکے۔ موٹر وے پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق 25 جولائی تک فیصل …

فیصل آباد۔ 23 جولائی (اے پی پی):موٹروے پولیس فیصل آبادنے مون سون کی بارشوں کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے اور بارشوں کے دوران موٹر وے پر سفر کرنیوالی گاڑیوں کے مالکان، ڈرائیورز و شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کا مشورہ دیا ہے تاکہ محفوظ سفر کو ممکن بنایاجاسکے۔

موٹر وے پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق 25 جولائی تک فیصل آباد سمیت ملک کے مختلف مقامات پر شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے اورچونکہ بارش کے دوران سڑکیں پھسلن کا شکار ہو جاتی ہیں لہٰذا اس سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اسلئے شہری گاڑیوں کی رفتار کم اور اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں،گاڑی کی لائٹس اور وائپر درست حالت میں رکھیں اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال نہ کریں ، توجہ مکمل ڈرائیونگ پر رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقوں کی جانب سفر کرنیوالے ڈرائیورز بالخصوص سیاح ڈرائیونگ میں زیادہ احتیاط کریں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں