موٹروے پولیس سنٹرل ریجن نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے نان ٹیکس پیڈ سگریٹس اور بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی۔ ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق پہلی کارروائی موٹروے ایم۔ 5 پر ظاہر پیر کے قریب کی گئی، جہاں اوور اسپیڈنگ کرنے والی ایک مشکوک کرولا گاڑی کو تعاقب کے بعد روکا گیا
موٹروے پولیس کی کارروائیاں،نان ٹیکس پیڈ سگریٹس اور شراب برآمد
لاہور۔23مئی (اے پی پی):موٹروے پولیس سنٹرل ریجن نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے نان ٹیکس پیڈ سگریٹس اور بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی۔ ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق پہلی کارروائی موٹروے ایم۔ 5 پر ظاہر پیر کے قریب کی گئی، جہاں اوور اسپیڈنگ کرنے والی ایک مشکوک کرولا گاڑی کو تعاقب کے بعد روکا گیا۔ترجمان کے مطابق گاڑی کی تلاشی کے دوران تقریبا24 لاکھ روپے مالیت کے نان ٹیکس پیڈ سگریٹس برآمد ہوئے۔گرفتار ملزم سگریٹس کی ترسیل سے متعلق کوئی قانونی دستاویز پیش نہ کر سکا،جس پر ملزم،گاڑی اور برآمد شدہ سامان مزید کارروائی کیلئے ایف بی آر انفورسمنٹ ٹیم کے حوالے کر دیا گیا۔دوسری کارروائی موٹروے ایم۔4 پر چک جھمرہ کے قریب کی گئی،جہاں موٹروے پولیس نے ایک مشکوک سوزوکی پک اپ کو روک کر تلاشی لی۔دورانِ تلاشی42 گیلن یعنی 1260 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم،گاڑی اور برآمد شدہ شراب قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔موٹروے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی تاکہ شاہراہوں پر محفوظ سفر اور قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکے۔









