موٹر سائیکلز اور تھری وہیلرز کی فروخت میں 19 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکی پہلی ششماہی کے دوران موٹر سائیکلز اور تھری وہیلرز کی فروخت میں 19 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ موٹر سائیکل اور رکشے تیار کرنے والی 13 مقامی کمپنیوں کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2017ءکے دوران موٹر سائیکلوں اور تھری وہیلرز کی فروخت کا حجم 9 لاکھ 40 ہزار 825 یونٹس …

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکی پہلی ششماہی کے دوران موٹر سائیکلز اور تھری وہیلرز کی فروخت میں 19 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ موٹر سائیکل اور رکشے تیار کرنے والی 13 مقامی کمپنیوں کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2017ءکے دوران موٹر سائیکلوں اور تھری وہیلرز کی فروخت کا حجم 9 لاکھ 40 ہزار 825 یونٹس تک بڑھ گیا جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 19 فیصد زائد رہا ہے۔ واضح رہے کہ کم اور متوسط آمدنی والے افراد 40 تا 63 ہزار روپے تک قیمت والے موٹر سائیکلز کی خرید کو ترجیح دیتے ہیں تاکہ اپنی سفری ضروریات کی تکمیل کی جا سکے۔